مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کرتارپور راہداری کے معاملے میں پاکستان نے بھارت کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دے دی۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے کرتار پور معاہدے کا ڈرافٹ بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے نئی دہلی بھجوادیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان 2019ء میں کرتار پور راہداری کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ فیصلہ اسلامی اصولوں کے مطابق کیا گیا جو تمام مذاہب کا احترام کا درس دیتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کے لئے وفد جلد اسلام آباد بھیجے۔ پاکستان نے تجویز دی ہے کہ بھارت وفد کی آمدپر ہونے والے دونوں ممالک کے مذاکرات سے معاہدے کو جلد حتمی دی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کا پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر کو بھارتی وفد کی موجودگی میں کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
آپ کا تبصرہ